مواد پر جائیں
SadPoetry

رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی

فیض احمد فیض قطعہ 2 اشعار
شیئر کریں
کارڈ بنائیں
  1. رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے

  2. جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے

تصحیح بتائیں

فیض احمد فیض کا مزید کلام

تمام کلام